0
Wednesday 19 Jun 2019 12:41

بابوسر روڈ پر سیاحوں کی سکیورٹی کیلئے 7 پولیس چیک پوسٹیں قائم

بابوسر روڈ پر سیاحوں کی سکیورٹی کیلئے 7 پولیس چیک پوسٹیں قائم
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں بابوسر روڈ پر سیاحوں کے تحفظ کیلئے 7 چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں۔ چیک پوسٹوں پر 40 سے زائد ٹورسٹ پولیس اہلکار اور 70 سے زائد قومی رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی دیامر عمران کھوکھر نے تھک بابوسر روڈ کا دورہ کیا اور شاہراہ پر سفر کرنے والے سیاحوں کے مسائل معلوم کیے۔ ایس پی دیامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں، دیامر پولیس لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی کے ویژن کے مطابق اس علاقے کا پوٹینشل مثبت سمیت کی طرف گامزن کرتے ہوئے گمنام سیاحتی مقامات تک سیاحوں کو رسائی دے کر یہاں کی سیاحت کو فروغ دی جائے گی۔ یاد رہے کہ آئی جی پولیس گلگت بلتستان نے سیاحوں کی حفاظت اور ان کی رہنمائی کیلئے ٹوریسٹ پولیس ڈویژن کا قیام عمل میں لایا تھا، یہ پولیس گلگت بلتستان کے مختلف سیاحتی مقامات پر تعینات ہے اور سیاحوں کی سکیورٹی کے ساتھ ان کی رہنمائی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 800331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش