0
Wednesday 19 Jun 2019 13:08

سبی میں لیویز کی کارروائی، بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کر لیا

سبی میں لیویز کی کارروائی، بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سبی لیویز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں گولہ باردو برآمد کر لیا، کاروائی حساس ادارے کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین نے نائب تحصیلدار کٹ منڈائی میر محمد خجک اور رسالدار لیویز میر عارف مری کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس سبی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسالدار لیویز سبی میر عارف مری کی سربراہی میں لیویز فورس نے حساس ادارے کی نشاندہی پر سبی کے علاقے کٹ منڈائی کے پہاڑی غار سیایک سے درجن سے زاہد مارٹر گولے برآمد کئے ہیں۔ برآمد ہونے والے گولہ بارود میں 60 ایم ایم کے 13 عدد مارٹر گولے اور 82 ایم ایم کے 2عدد مارٹر گولے شامل ہیں، جو دہشت گردوں نے تخریب کاری کرنے کی غرض سے غار میں چھپائے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 800344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش