0
Wednesday 19 Jun 2019 13:15

اپوزیشن جماعتیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں، اسد نقوی

اپوزیشن جماعتیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل کے ذریعے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ گرفتاریوں کو سیاسی انتقام کا الزام دے کر اپوزیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ کیسز انہی جماعتوں کی طرف سے اپنے اپنے ادوار میں ایک دوسرے کیخلاف بنائے ہوئے کیسز ہیں، اپوزیشن حقیقی عوامی مسائل کی بجائے کرپٹ عناصر کو بچانے کی مہم پر لگ چکی ہے، عوام کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی واپسی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کرپشن کے خلاف اقدامات کی تائید کرتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، ملکی دولت اور وسائل کی لوٹ مار نے آج پاکستانی قوم کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، کرپشن اور کرپٹ عناصر کے خلاف حکومت کو سخت اقدامات کرنا ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی معیشت کو کرپشن نے کھوکھلا کر دیا ہے، اس ناسور کے خلاف حکومت کو نچلی سطح سے آگاہی مہم شروع کرنا ہوگی، علماء کرام کو بھی کردار ادار کرنا ہوگا اور تعلیمی نصاب میں کرپشن کے خلاف مضامین شامل کئے جائیں، تاکہ معاشرے میں کرپشن سے نفرت پیدا ہو۔
خبر کا کوڈ : 800345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش