0
Wednesday 19 Jun 2019 15:41

چیئرمین نیب کو سول مقدمات کے جائزے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ

چیئرمین نیب کو سول مقدمات کے جائزے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ چیئرمین نیب کو سول مقدمات کے جائزے کا اختیار نہیں اور نیب ججز کو طلب کرکے تو دیکھے۔ سپریم کورٹ نے زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی نیب تحقیقات روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے تک نیب کو ملزم کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیکر مناسب حکم جاری کرینگے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ سول کیس میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق فیصلہ کر چکی، سول مقدمہ میں فیصلہ ہو چکا ہو تو نیب تحقیقات نہیں کر سکتا، نیب کا بس چلے تو ججز کو بھی تحقیقات کیلئے طلب کرلے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نیب ججز کو طلب کرکے تو دیکھے، چیئرمین نیب کو سول مقدمات کے جائزے کا اختیار نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس میں سندھ ہائیکورٹ کیساتھ غلط بیانی کی گئی اور زمین الاٹمنٹ میں وزیراعلیٰ کی منظوری تک شامل نہیں۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ہائیکورٹ فیصلے میں تو یہ لکھا ہے کہ وزیراعلیٰ نے منظوری دی تھی۔ واضح رہے کہ درخواست گزار ولید سعد خان کے نام پر اس کے والد نے 1978ء میں خلاف ضابطہ زمین الاٹ کرائی تھی۔ نیب کراچی نے 2010ء میں اس بےضابطگی کی انکوائری شروع کی جسے درخواست گزار نے چیلنج کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 800354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب