0
Wednesday 19 Jun 2019 20:13

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں عسکری پسندوں کی حمایت میں 5 نوجوان گرفتار کئے گئے، پولیس

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں عسکری پسندوں کی حمایت میں 5 نوجوان گرفتار کئے گئے، پولیس
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوؤں کے پانچ حمایتیوں کی گرفتاری عمل میں لائی جو قابض فورسز کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت بھی ظاہر کی ہے۔ پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار شدگان حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجوؤں کے حمایتی ہیں جو فورسز کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے انکشاف پر ایک بارودی سرنگ کو ضبط کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن زینہ پورہ میں ایف آئی آر نمبر 39/2019 کیس درج کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 800357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے