0
Wednesday 19 Jun 2019 16:39

وانا میں پہلے پولیس اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا

وانا میں پہلے پولیس اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں تاریخ کے پہلے پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا۔ کمانڈنٹ ساوتھ وزیرستان سکاوٹس کرنل اعجاز احمد خان نے وانا سٹی پولس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ وانا پولیس اسٹیشن کے افتتاحی تقریب میں ڈی پی او، اے سی وانا اور قومی مشران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او عتیق اللہ وزیر کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشن کا قیام امن کے قیام کی طرف اہم اقدام ہے، پولیس اسٹیشن کے قیام سے علاقے میں جرائم پر قابو کرنے میں مدد ملے گی۔ مقامی مشران کے مطابق سٹی پولیس اسٹیشن کا قیام فاٹا انضمام کی طرف اہم پیش رفت ہے اور اُمید ہے باقی علاقوں میں بھی جلد پولیس تھانے قائم کئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ قبائلی اضلاع کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد لیویز اور خاصہ دارفورس کو پولیس میں شامل کردیا گیا ہے۔ خاصہ دار اور لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے نئے ضم شدہ اضلاع میں تھانوں کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام قبائلی اضلاع میں 25 تھانے قائم کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 800361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش