QR CodeQR Code

پشاور، کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 2 فیکٹریاں سیل، 3 کو جرمانہ

19 Jun 2019 16:46

کے پی فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق چارسدہ انتظامیہ کی درخواست پر مختلف بازاروں میں چیکنگ کی گئی جس کے دوران چپس اور آئس کریم بنانے والی فیکٹریوں کا معائنہ کیا گیا۔


سلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے ضلع چارسدہ میں کارروائی کے دوران چپس اور آئس کریم بنانے والی 2 فیکٹری سیل کر دیں، 3 فیکٹریوں پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کے پی فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق چارسدہ انتظامیہ کی درخواست پر مختلف بازاروں میں چیکنگ کی گئی جس کے دوران چپس اور آئس کریم بنانے والی فیکٹریوں کا معائنہ کیا گیا۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 فیکٹریاں سیل جبکہ 3 فیکٹریوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ نے بازاروں میں ہفتہ وارچیکنگ کی درخواست کی ہے، چارسدہ میں جلد فوڈ اتھارٹی کا دفتر بھی قائم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 800362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800362/پشاور-کے-پی-فوڈ-اتھارٹی-کی-کارروائی-2-فیکٹریاں-سیل-3-کو-جرمانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org