0
Wednesday 19 Jun 2019 16:51

کے پی کے، مالم جبہ میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری

کے پی کے، مالم جبہ میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی حسین وادی مالم جبہ میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹمبر مافیا درختوں کا دشمن بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وادی مالم جبہ میں ٹمبر مافیا نے درجنوں قیمتی درختوں کو بے دردی سے کاٹ دیا ہے، درختوں کی کٹائی مالم جبہ کے علاقہ پائندے میں کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے درختوں کی کٹائی پر آنکھیں بند کرلی  ہیں۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی سے وادی مالم جبہ کا قدرتی حسن داؤ پر لگ گیا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ مقامی لوگوں حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اس اہم ترین معاملے پر توجہ دی جائے۔

دوسری طرف درختوں کی کٹائی روکنے کیلئے حکومتی اقدامات صرف دعوؤں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ درختوں کی تازہ کٹائی کی فوٹیج اور تصاویر میڈیا کو موصول ہوئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی درختوں کو کاٹا جا چکا ہے جبکہ کئی درختوں کو کاٹنے کیلئے نشان بھی لگا دیئے گئے ہیں۔

محکمہ جنگلات کے ضلعی افسر (ڈی ایف او) رئیس خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کی انکوائری کریں گے اور درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی  کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 800363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش