QR CodeQR Code

بجٹ میں مزید پراپرٹی ٹیکس عائد، کاروبار متاثر، جائیداد مہنگی ہونیکا خدشہ

19 Jun 2019 19:04

عمران خان کی حکومت کے پہلے بجٹ میں جائیداد اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کے لئے نئی پالیسی سامنے آگئی، نئی پالیسی میں پراپرٹی پر ٹیکس 5 فیصد سے 51 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے جس سے پراپرٹی کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بجٹ میں پراپرٹی پر مزید ٹیکس لگ گئے، ٹیکس کی شرح بڑھنے سے نہ صرف کاروبار متاثر ہو گا بلکہ پراپرٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ اشیائے خورونوش اور گاڑیوں پر ٹیکسز بڑھانے کے بعد تبدیلی حکومت کا ایک اور انوکھا کارنامہ، جائیداد کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی جس سے پراپرٹی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ عمران خان کی حکومت کے پہلے بجٹ میں جائیداد اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کے لئے نئی پالیسی سامنے آگئی، نئی پالیسی میں پراپرٹی پر ٹیکس 5 فیصد سے 51 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے جس سے ایک جانب پراپرٹی کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں وہیں اس سے پراپرٹی بھی مزید مہنگی ہونے کا خطرہ ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ضروریات زندگی کی ہر چیز پر ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جو حکومت کی آمدن میں اضافے کا سبب بنے گا، لیکن ان پالیسیوں سے عوام کو کن مشکلات سے دوچار ہونا پڑے گا، شاید اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں کو اس بات کا اندازہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 800398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800398/بجٹ-میں-مزید-پراپرٹی-ٹیکس-عائد-کاروبار-متاثر-جائیداد-مہنگی-ہونیکا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org