QR CodeQR Code

سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت حاصل کرنے کا فیصلہ

19 Jun 2019 19:14

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت وکیل کے توسط سے دائر کی جائے گی، درخواست ضمانت چند روز میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے لئے آصف زرداری کی قانونی ٹیم نے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت وکیل کے توسط سے دائر کی جائے گی، درخواست ضمانت چند روز میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ قانونی ٹیم کے مطابق دونوں کی عبوری ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کے قانونی نکات کو نظرانداز کیا گیا، سابق صدر نے قانون کے مطابق نیب سے تحقیقات میں تعاون کیا، آصف زرداری منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس میں ملوث نہیں ہیں۔ درخواست میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت پر رہائی کی استدعا کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 800400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800400/سابق-صدر-آصف-زرداری-اور-فریال-تالپور-کی-ضمانت-حاصل-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org