QR CodeQR Code

اگر بجٹ منظور نہ ہوا تو وفاقی حکومت ناکام ہوجائے گی، سید قائم علی شاہ

19 Jun 2019 19:31

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ خود حکومت بجٹ پر بحث نہیں چاہتی، بجٹ پر بحث ہوگی تو ہی پاس ہوگا، ایوان میں بجٹ پر بحث ہی نہیں کرنے دی جارہی، بحث کرنے دیں گے تو پتا چلے گا کہ بجٹ میں کیا خامیاں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ منظور نہ ہوا تو حکومت ناکام ہوجائیے گی، حکومت بجٹ پر بحث نہیں کرنا چاہتی، بحث کرنے دیں گے تو پتا چلے گا کہ بجٹ میں کیا خامیاں ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ عجیب بات ہے کہ خود حکومت بجٹ پر بحث نہیں چاہتی، بجٹ پر بحث ہوگی تو ہی پاس ہوگا، ایوان میں بجٹ پر بحث ہی نہیں کرنے دی جارہی، بحث کرنے دیں گے تو پتا چلے گا کہ بجٹ میں کیا خامیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بجٹ کی کمزوریوں کی نشاندہی کریگی، اگر بجٹ منظور نہیں ہوتا تو حکومت پھر فیل ہوجائے گی اور اس کا مطلب یہی ہوگا کہ اکثریت کا اعتماد کھوچکی ہے۔ سابق وزیراعلی سندھ نے حالیہ گرفتاریوں کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انکوائری میں قانونی تقاضے پورے کئے ہیں، اب تو کوئی جرم نہیں بنتا کہ میں گرفتار کیا جاسکوں، عدالت میں بھی نیب نے کہا کہ میری گرفتاری کا ارادہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 800401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800401/اگر-بجٹ-منظور-نہ-ہوا-وفاقی-حکومت-ناکام-ہوجائے-گی-سید-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org