0
Wednesday 19 Jun 2019 19:34

وفاقی حکومت کو سندھ حکومت سے سیکھنے کی ضرورت ہے، بختاور بھٹو زرداری

وفاقی حکومت کو سندھ حکومت سے سیکھنے کی ضرورت ہے، بختاور بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سندھ حکومت سے سیکھنے کی ضرورت ہے، سندھ میں عوام جن کو ووٹ دیتے ہیں ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سندھ حکومت سے سیکھنے کی ضرورت ہے، اشتہارات پر پیسہ خرچ کئے بغیر ہماری ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا، سندھ میں عوام جن کو ووٹ دیتے ہیں ان پر اعتماد کرتے ہیں، اعداد و شمار خود بول رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 800402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب