0
Wednesday 19 Jun 2019 20:41

علی وزیر اور محسن داوڑ انسداد دہشت گردی عدالت بنوں میں پیش

علی وزیر اور محسن داوڑ انسداد دہشت گردی عدالت بنوں میں پیش
اسلام ٹائمز۔ شمالی و جنوبی وزیرستان سے منتخب قومی اسمبلی کے اراکین علی وزیر اور محسن داوڑ کو انسداد دہشت گردی عدالت بنوں میں پیش کردیا گیا۔ علی وزیر اور محسن داوڑ کو سخت سکیورٹی کے حصار میں عدالت لایا گیا جبکہ اس موقع پر کچہری کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا۔ دونوں ممبران قومی اسمبلی پر شمالی وزیرستان میں خڑ قمر فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرانے کا الزام ہے۔27  جون کو علی وزیر اور 3 جولائی کو محسن داوڑ کو خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں الگ الگ پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 25 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ پیشی کے بعد دونوں اراکین کو سکیورٹی کے سخت حصار میں واپس سنٹرل جیل  پشاور منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 800420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب