0
Wednesday 19 Jun 2019 21:11

صوبائی بجٹ، پشاور میں سکھ برادری کے کمیونٹی سکول کیلئے 50 لاکھ روپے مختص

صوبائی بجٹ، پشاور میں سکھ برادری کے کمیونٹی سکول کیلئے 50 لاکھ روپے مختص
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز پیش کئے گئے نو سو ارب روپے کے صوبائی بجٹ میں دینی مدارس کے طلبہ کیلئے چھ کروڑ روپوں کے علاوہ اقلیتوں کی سکل ڈویلپمنٹ سکیم کیلئے ایک کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سکھ کمیونٹی کیلئے پشاور میں پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے کمیونٹی سکول بھی قائم کیا جائے گا۔ بجٹ میں قبائلی اضلاع کیلئے صحت کی مد میں بھی رقم مختص کی گئی ہے، جس میں ان علاقوں میں نئے تعمیر کردہ صحت مراکز میں سٹاف کی کمی پوری کرنے کیلئے تین کروڑ، ڈی ایچ کیوز میں بہتری کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ، موبائل ہسپتال کیلئے 6 کروڑ جبکہ ٹراما سنتر کیلئے 13 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاع میں سب ڈویژن کی سطح پر کھیلوں کے میدانوں کیلئے بھی 5 کروڑ اور 90 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ صحت کی بنیادی اور ثانوی سہولت کیلئے بھی ادویات کا بجٹ 50 کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب روپے کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ مزید چار اعشاریہ چار ارب روپے بھی صحت کے مختلف حفاظتی پروگرام میں خرچ کئے جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 800424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش