QR CodeQR Code

صوبائی وزیر سیاحت خیبرپختونخوا عاطف خان کا پاراچنار کے سیاحتی مقامات کا دورہ

19 Jun 2019 21:15

سیاحت و کھیل و ثفافت محمد عاطف خان نے کہا کہ چونکہ یہاں پر ہر سال برف پڑتی ہے یہاں ریسٹورنٹس اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی سرگرمیاں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت و کھیل و ثفافت محمد عاطف خان نے سیکرٹری سیاحت و کھیل، ایم ڈی ٹورازم، کمانڈر 73 بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ضم شدہ قبائلی ضلع کرم میں 3 مجوزہ سیاحتی مقامات میکئی چھپری، سپینہ شگہ اور باغ لیلہ کا دورہ کیا اور ان مقامات کو سیاحت کیلئے موزوں قرار دیا۔ پاراچنار کے ایک روزہ دورے کے موقع پر صوبائی وزیر محمد عاطف خان میکئے، چھپری، پسینہ شگہ اور شلوزان کے باغ لیلا کا دورہ کیا اور ٹورازم کے لئے ان علاقوں کو موزوں قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ان میں بہتر سیاحتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر ایک جامع اور قابل عمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ یہاں پر ہر سال برف پڑتی ہے یہاں ریسٹورنٹس اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی سرگرمیاں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

پاراچنار آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ضم شدہ قبائلی اضلاع کی تیز ترترقی میں انتہائی سنجیدہ ہیں اور انہوں نے صوبائی حکومت کو ان اضلاع کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انشاءاللہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے ان پسماندہ اضلاع کو صوبے کے ترقی یافتہ اضلاع کا ہم پلہ بنا کر دم لیں گے۔ عاطف خان کا کہنا تھا کہ ان اضلاع میں سیاحتی مقامات کے فروغ سے مقامی سطح پر کاروبار بڑھے گا، نواجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور حکومت کے آمدن میں بھی آضافہ ہوگا۔ میکئے پہنچنے پر ڈھول کی تھاپ کے ساتھ شہریوں نے گرمجوشی سے صوبائی وزیر کا استقبال کیا، اس سے قبل گورنر ہاؤس پاراچنار میں مختلف قبائل کے عمائدین نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا اور انہیں علاقے کی تیز تر ترقی کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔


خبر کا کوڈ: 800425

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800425/صوبائی-وزیر-سیاحت-خیبرپختونخوا-عاطف-خان-کا-پاراچنار-کے-سیاحتی-مقامات-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org