QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں سیاحوں کیلئے پانچ سپیشل ویلیو زون کے قیام کا فیصلہ

19 Jun 2019 21:34

وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو آغا خان فاؤنڈیشن کے وفد کی جانب سے بتایا گیا کہ وزارت موسمیات کے اشتراک سے شروع ہونے والے منصوبے کے تحت سپیشل زون میں سیاحوں کے داخلے کیلئے رجسٹریشن لازمی ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سیاحوں کیلئے پانچ سپیشل ویلیو زون کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان زونز میں داخل ہونے کیلئے رجسٹریشن لازمی ہو گی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو آغا خان فاؤنڈیشن کے وفد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تجویز کردہ زون وادی بابو سر، دیوسائی نیشنل پارک، مرکزی ہنزہ، خنجراب نیشنل پارک اور شندور پارک ہیں۔ تجویز کے تحت مذکورہ پارکوں میں پہلے سے رجسٹریشن کی شرط رکھی جائے گی تاکہ زون میں داخل ہونے والوں کی تعداد کو کنٹرول کیا جا سکے۔ وفد کی قیادت آغا خان ٹرسٹ برائے کلچر کے ڈائریکٹر پارٹنرشپ و ڈویلپمنٹ یورین وینڈر تاس کر رہے تھے۔ آغا خان ڈویلپمنٹ پروگرام کے وفد نے وفاقی وزیر کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔ مسٹر تاس نے مشیر وزیراعظم کو بتایا کہ پروگرام کے تحت پانچ سپیشل ویلیو زونز کا اعلان کیا جائے گا جہاں قانون سازی کی مدد سے سیاحوں کی آمدورفت کو کنٹرول کیا جائے گا۔ مزید براں ماحول دشمن اور غیر ذمہ دارانہ سیاحت کی صورت میں مقامی حکومتیں بھاری جرمانے عائد کر سکیں گی۔ اس سلسلے میں قانون سازی کی بھی تجویز ہے۔


خبر کا کوڈ: 800427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800427/گلگت-بلتستان-میں-سیاحوں-کیلئے-پانچ-سپیشل-ویلیو-زون-کے-قیام-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org