0
Wednesday 19 Jun 2019 23:53

گلگت بلتستان کا 61 ارب روپے کا بجٹ جمعرات شام پانچ بجے پیش کیا جائے گا

گلگت بلتستان کا 61 ارب روپے کا بجٹ جمعرات شام پانچ بجے پیش کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا آئندہ مالی سال 20-2019 کیلئے 61 ارب روپے کا بجٹ جمعرات کے روز پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کا حجم 15 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 37 ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی  گئی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمیں کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں معذور ملازمین کے الائونس میں 100 فیصد اضافہ جبکہ گریڈ 1 سے 5 تک کے ملازمین کیلئے ویدر الاونس میں مزید 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ وزیر اعلیٰ ای روزگار سکیم اور وزیر اعلیٰ لائیو سٹاک پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کے تحت 5 سے 12 لاکھ روپے بنکوں سے قرضہ حسنہ دیا جائے گا اور حکومت خود ان قرضوں پر انٹرسٹ کی رقم ادا کرے گی۔ بجٹ اجلاس جمعرات کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، وزیر خزانہ حاجی اکبر تابان بجٹ پیش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 800443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش