0
Wednesday 19 Jun 2019 23:57

ہماری تحریک چوروں کو بچانے کیلئے نہیں بلکہ کرپشن فری اسلامی پاکستان کیلئے ہے، کاشف سعید

ہماری تحریک چوروں کو بچانے کیلئے نہیں بلکہ کرپشن فری اسلامی پاکستان کیلئے ہے، کاشف سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پوری قوم کرپشن اور دہشتگردی کے شیطانی کھیل کا خاتمہ چاہتی ہے، کرپشن اور کرپٹ لوگوں نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس سے نجات ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ظالمانہ اور عوام دشمن بجٹ پیش کرکے سابقہ حکومتوں کے نقش قدم پر چل کر عوامی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے، حالیہ بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاﺅس کے اخراجات میں اضافہ اور ایوان صدر میں طوطوں کے پنجروں کیلئے لاکھوں روپے کا ٹینڈر نے پی ٹی آئی حکومت کی کفایت شعاری کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ صوبائی و وفاقی بجٹ میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ واحد حکومت ہے جو پانچ سالوں کی بجائے دس ماہ میں ہی اپنی ساکھ متاثر اور عوام کا اعتماد کھوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کسی چور کو بچانے کیلئے نہیں، بلکہ مہنگائی کے خلاف اور اسلامی و کرپشن فری پاکستان کیلئے ہے، عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیکر غیروں کے غلام حکمرانوں اور چور قیادت سے نجات حاصل کریں۔
خبر کا کوڈ : 800445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش