0
Thursday 20 Jun 2019 02:38

حکومت پہلے پرویز مشرف اور شوکت عزیز کو واپس لائے، پھر اسحاق ڈار بھی آجائیں گے، محمد زبیر

حکومت پہلے پرویز مشرف اور شوکت عزیز کو واپس لائے، پھر اسحاق ڈار بھی آجائیں گے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ  اسحاق ڈار اس لئے وطن واپس نہیں آرہے کیونکہ انہیں انصاف ملنے کی امید نہیں ہے، حکومت پہلے پرویز مشرف اور شوکت عزیز کو واپس لائے، پھر اسحاق ڈار بھی آجائیں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار ناانصافی کے خوف سے وطن واپس نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز پاکستان کے شہری نہیں ہیں، حسن اور حسین نواز کسی پاکستانی ادارے کو جوابدہ نہیں۔ اسحاق ڈار سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر محمد زبیر نے کہا کہ ایم او یو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی، جب تحویل مجرمان کا معاہدہ ہوگا تو دیکھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 800450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش