QR CodeQR Code

ملتان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

20 Jun 2019 07:15

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد رضوان اور عمران کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ، نقشے اور رقم برآمد کر لی گئی ہے تاہم مارے گئے دہشت گردوں کے 3 ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم داعش خراسان کی ملتان میں دہشت گردی کی سازش کو سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دیا، سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 ساتھی فرار ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد رضوان اور عمران کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ، نقشے اور رقم برآمد کر لی گئی ہے تاہم مارے گئے دہشت گردوں کے 3 ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دونوں دہشتگرد 3 سرکاری افسران کے اغواء میں بھی ملوث تھے، دونوں دہشتگرد لاہور میں امریکی شہری کے اغواء میں بھی ملوث تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سمندری فیصل آباد میں کیش وین لوٹنے میں بھی ملوث تھے، کیش وین لوٹنے کے دوران دہشت گردوں نے تمام گارڈز کو قتل کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 800458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800458/ملتان-میں-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-2-دہشت-گرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org