0
Thursday 20 Jun 2019 07:31

بھارت کشمیریوں سے کئے وعدے پورے کرے، فخر امام

بھارت کشمیریوں سے کئے وعدے پورے کرے، فخر امام
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی ترک کر کے کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر تحریک کشمیر برطانیہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ کشمیری وفد نے راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ کی قیادت میں فخر امام سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ، الطاف احمد بٹ، شیخ عبدالمتین سیکرٹری انفارمیشن آل پارٹی حریت کانفرنس اور مشتاق احمد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 800459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش