QR CodeQR Code

برے سینڈرز کی ٹرمپ پر تنقید

20 Jun 2019 08:16

ڈیموکریٹس کے امیدوار کا ٹرمپ کے بارے میں کہنا تھا کہ ٹرمپ نسل پرست، جنسی تعصب زدہ، غیر ملکیوں سے نفرت کرنے والا اور مذہبی متعصب شخص ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارت کے لئے ڈیموکریٹس کے امیدوار برے سینڈرز نے کہا ہے کہ دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی باتیں بھول گئے ہیں۔ برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ گن کلچر سے سالانہ 40 ہزار اموات ہو رہی ہیں، اس سے کیسے نمٹیں گے، یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کے ٹیکس منصوبے سے صرف امیر ترین افراد کو فائدہ ہو گا؟ سینڈرز نے ٹرمپ کو نسل پرست، جنسی تعصب زدہ، غیر ملکیوں سے نفرت کرنے والا اور مذہبی متعصب شخص قرار دیا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز دوسری بار صدارت کے لیے انتخابی مہم شروع کی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 800463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800463/برے-سینڈرز-کی-ٹرمپ-پر-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org