0
Thursday 20 Jun 2019 15:14

پاکستان پر بھارت کیساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنا لازم ہے، ستیہ پال ملک

پاکستان پر بھارت کیساتھ خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنا لازم ہے، ستیہ پال ملک
اسلام ٹائمز۔ ریاست جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پر لازم ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ جنگجوؤں سے متعلق خفیہ اطلاعات کا تبادلہ کرے۔ شہر میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے ایک تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ کشمیر میں زمینی صورتحال پرامن اور قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو باہر سے کشمیر میں حملے کرنے کیلئے بھیجا جا رہا ہے، تاہم موجودہ انتظامیہ کی حکمرانی کے دوران گذشتہ 10 برسوں کے دوران جو جنگجویانہ ڈھانچہ تیار کیا گیا تھا، اس کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

ریاست جموں و کشمیر کے گورنر نے کہا کہ ان کی سربراہی میں موجودہ انتظامیہ ’’جنگجویانہ وباء کو ختم‘‘ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی صورتحال قابو میں ہے، مقامی نوجوانوں کی طرف سے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان (جنہوں نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی) اپنے گھروں کو واپس آرہے ہیں، پتھراؤ کے واقعات اب کہیں نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے منصوبوں کو خاک میں ملانے کیلئے تیار ہیں، سرینگر جموں شاہراہ پر جنگجوؤں کی جانب سے فدائین حملے سے متعلق پاکستان کی خفیہ اطلاع پر اپنے ردعمل میں گورنر نے بتایا کہ پڑوسی ملک پاکستان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس قسم کے حملوں اور منصوبوں سے متعلق کسی بھی خفیہ اطلاع سے ہمیں آگاہ کرتا رہے۔
خبر کا کوڈ : 800495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش