0
Thursday 20 Jun 2019 11:57

ٹور دی خنجراب سائیکل ریلی 27 جون سے شروع ہو گی

ٹور دی خنجراب سائیکل ریلی 27 جون سے شروع ہو گی
اسلام ٹائمز۔ دنیا کی بلند ترین شاہراہ کے کے ایچ (شاہراہ قراقرم) پر ٹور دی خنجراب سائیکل ریلی کا آغاز 27 جون سے ہو گا۔ سائیکل ریلی میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی، ریفری کیلئے کمشنر ایران سے آئیں گے۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں، آرمی، واپڈا، پی او ایف سمیت گلگت بلتستان کی ٹیم پہلی بار شرکت کرے گی۔ سائیکل ریلی 27 جون سے 30 جون تک جاری رہے گی۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے سکیورٹی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے جبکہ شاہراہ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 800520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش