QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کی تربیتی وکشاپ 23 تا 29 جون بھٹ شاھ مٹیاری میں ہوگی

20 Jun 2019 12:30

ورکشاپ میں ملٹی میڈیا لیکچرز، عملی تربیت، یومِ معلّم، جشنِ عبادت، اسکل ڈوپلیمینٹ سیشنز، میڈیا ورکشاپ، ہیلتھ ڈی، ایک شام مرکزی صدر کے نام و دیگر پروگرامات منعقد کیے جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی سالانہ ہفت روزہ تربیتی ورکشاپ 23 جون تا 29جون 2019ء ثقافتی مرکز بھٹ شاھ ضلع مٹیاری میں منعقد ہوگی، جس میں سندھ بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں بشمول سندھ یونیورسٹی جامشورو، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو، مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی جام شورو، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام، قائد عوام انجنئیرنگ یونیورسٹی نوابشاہ، شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میرس، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ سمیت کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹیاری، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپورمیرس، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، جیکب آباد، شہدادکوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سے طالب علم شرکت کریں گے۔ موسمِ گرما کی تعطیلات میں 7 روزہ تعلیمی و تربیتی سمر ورکشاپ میں ملٹی میڈیا لیکچرز، عملی تربیت، یومِ معلّم، جشنِ عبادت، اسکل ڈوپلیمینٹ سیشنز، میڈیا ورکشاپ، ہیلتھ ڈی، ایک شام مرکزی صدر کے نام و دیگر پروگرامات منعقد کیے جائینگے۔


خبر کا کوڈ: 800547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800547/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کی-تربیتی-وکشاپ-23-29-جون-بھٹ-شاھ-مٹیاری-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org