0
Thursday 20 Jun 2019 13:53

شہباز شریف کی گاڑی نے اپنے ہی کارکن کو روند ڈالا

شہباز شریف کی گاڑی نے اپنے ہی کارکن کو روند ڈالا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی گاڑی نے اپنے ہی کارکن کو روند ڈالا، زخمی کارکن کو ساتھی اٹھا کر ہسپتال لے گئے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پہنچے تو یہاں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے گوجرانوالہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والا لیگی کارکن راشد پارٹی صدر شہباز شریف کی جھلک دیکھنے کیلئے آگے بڑھا تو شہباز شریف کی گاڑی اس کے پاﺅں پر چڑھ  گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، ن لیگ کے کارکن زخمی ساتھی اٹھا کر ہسپتال چلے گئے جبکہ میاں شہباز شریف اپنے بھائی سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل کے اندر چلے گئے۔ شہباز شریف نے رک کر کارکن کو دیکھنا بھی گوارا نہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 800556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش