0
Thursday 20 Jun 2019 12:58

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر نوٹس

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر نوٹس
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز کے اندر جواب طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز حلقہ این اے 205 گھوٹکی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے علی محمد خان مہر کے انتقال پر تعزیت اور جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں 18 جولائی کو الیکشن ہوگا اور پابندی کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے دورہ کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم کوڈ آف کنڈکٹ پیرا 17 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے عبدالباری پتافی نے الیکشن کمیشن میں اس معاملے کی شکایت کی جس پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کسی حلقے میں الیکشن تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد وزیراعظم، گورنرز، وزراء اور ارکانِ اسمبلی حلقے کا دورہ نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 800562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب