0
Thursday 20 Jun 2019 13:09

بلدیہ گلگت کا ملازم کھمبے سے بل بورڈ اتارتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بلدیہ گلگت کا ملازم کھمبے سے بل بورڈ اتارتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ بلدیہ گلگت کا ملازم کھمبے سے بل بورڈ اتارتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ گلگت کا ملازم گل حمید جوٹیال میں کھمبے سے بل بورڈ اتار رہا تھا کہ 11 ہزار وولٹ کا کرنٹ لگا جس سے وہ مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ ورثاء نے نعش کو چیف سیکرٹری آفس کے باہر سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ ورثاء کا موقف تھا کہ مرحوم گل حمید شاہی پولو گراؤنڈ کا چوکیدار تھا اسے غیر متعلقہ کام کے لئے بھیجا گیا اور کھمبے سے بورڈ اتارنے کا کام سونپا گیا جو کہ محکمے کے اعلٰی حکام کی نااہلی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ورثاء نے کہا کہ گل حمید کی ناگہانی موت پر بلدیہ گلگت و مقامی انتظامیہ کے حکام کے خلاف سٹی تھانے میں درخواست بھی دی گئی ہے، لہٰذا رپورٹ درج کر کے ذمہ دار حکام کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر وزیر قانون اورنگزیب ایڈوکیٹ اور ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے اور ورثاء کے جائز مطالبات کو منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت میں ادا کی گئی، بعد ازاں اولڈ پولو گراؤنڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 800567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش