QR CodeQR Code

پشاور، آٹے کی بوری میں 600 روپے کا اضافہ

20 Jun 2019 13:23

اوپن مارکیٹ میں آٹے کی فی کلو قیمت 10 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد فی کلو آٹا 40 سے 50 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ مذکورہ اضافے کے بعد مارکیٹ میں 85 کلو کی بوری 3400 سے 4 ہزار اور 20 کلو کا تھیلہ 800 سے ایک ہزار کا ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں 24 گھنٹوں کے دوران 85 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 600 روپے اضافہ کردیا گیا جبکہ 20 کلو کا تھیلہ 200 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی فی کلو قیمت 10 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد فی کلو آٹا 40 سے 50 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ مذکورہ اضافے کے بعد مارکیٹ میں 85 کلو کی بوری 3400 سے 4 ہزار اور 20 کلو کا تھیلہ 800 سے ایک ہزار کا ہوگیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرخ آٹے کی بوری 3 ہزار سے 3300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ شہر میں سرخ آٹا کا سٹاک بھی ختم ہوگیا ہے اور بیشتر مقامات پر سرخ آٹے کی جزوی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ سرخ آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 750 رسے 850 روپے کا ہوگیا ہے۔ ادھر آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث نانبائیوں نے بھی روٹی کا وزن کم کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 800571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800571/پشاور-آٹے-کی-بوری-میں-600-روپے-کا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org