0
Thursday 20 Jun 2019 16:20

موجودہ بجٹ میں ہم نے کراچی کیلئے بہت سی اسکیمیں رکھی ہیں، ناصر حسین شاہ

موجودہ بجٹ میں ہم نے کراچی کیلئے بہت سی اسکیمیں رکھی ہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میئر کراچی کی کے ایم سی کو ناکافی فنڈ کی بات سے متفق ہوں، کراچی کے لئے بہت زیادہ بجٹ چاہیئے، وفاق نے سندھ حکومت کو 120 ارب کم دیئے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں ہم نے کراچی کے لئے بہت سی اسکیمیں رکھی ہیں، ہم نے اچھی خاصی رقم کراچی میں منصوبوں کے لئے رکھی ہے، بلاول بھٹو نے بھی کراچی کے لئے اسکیمیں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی کے ایم سی کو ناکافی فنڈ کی بات سے متفق ہوں، کے ایم سی میں بہت زیادہ لوگ رکھے گئے ہیں، کے ایم سی کو دیئے گئے فنڈ کا زیادہ حصہ تنخواہوں میں چلا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 800582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش