QR CodeQR Code

مکران ڈویژن میں بجلی کا شدید بحران، کاروبار زندگی مفلوج

20 Jun 2019 16:34

کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع کی موسم گرما میں بجلی کی ضرورت 150 میگا واٹ ہے، تینوں اضلاع کو آج کل ایران سے محض تقریبا 40 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے، جس کی وجہ سے تربت، گوادر اور پنجگور شدید متاثر ہیں اور کاروبار زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔
کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع کی موسم گرما میں بجلی کی ضرورت 150 میگا واٹ ہے، تینوں اضلاع کو آج کل ایران سے محض تقریبا 40 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق تینوں اضلاع کو ایران سے معاہدے کے تحت 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنا ہوتی ہے، جبکہ شارٹ فال کے باعث مکران ڈویژن میں یومیہ 12 سے 18گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 800583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800583/مکران-ڈویژن-میں-بجلی-کا-شدید-بحران-کاروبار-زندگی-مفلوج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org