QR CodeQR Code

ایف بی آر کا بڑے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

20 Jun 2019 17:45

ذرائع کے مطابق پچاس بڑے ٹیکس نادہندگان کو دوسروں کیلئے مثال بنایا جائے گا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان ،فیصل آباد میں پہلے کارروائیاں ہوگی، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور حیدرآباد کے ٹیکس چور بھی ایف بی آر کے ریڈار پر ہیں، ٹیکس چوروں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم جولائی سے بڑے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی طور پر 50 لاکھ نان فائلرز اور بے نامی اداروں کو نوٹس بھیجنے کی تیاریاں کی گئی ہیں جبکہ دس شہروں میں سے پانچ بڑے ٹیکس نادہندگان کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق پچاس بڑے ٹیکس نادہندگان کو دوسروں کیلئے مثال بنایا جائے گا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان ،فیصل آباد میں پہلے کارروائیاں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور حیدرآباد کے ٹیکس چور بھی ایف بی آر کے ریڈار پر ہیں، ٹیکس چوروں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 800598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800598/ایف-بی-آر-کا-بڑے-ٹیکس-چوروں-کیخلاف-کارروائی-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org