0
Thursday 20 Jun 2019 18:31

مہنگائی کی وجہ سے لوگ خوش نہیں لیکن ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے، شیخ رشید

مہنگائی کی وجہ سے لوگ خوش نہیں لیکن ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے میں 10 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا۔ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا اور بجٹ بھی پاس کر لیا جائے گا، مہنگائی کی وجہ سے لوگ خوش نہیں لیکن وہ ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ریلوے کے خسارے کو کم کیا، جبکہ ریلوے کے تمام ٹی ایل اے ملازمین کو کنفرم کر دیں گے اور ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز پر معذور افراد کے بیت الخلا بنائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارا مسئلہ گھی، چینی، آٹا اور ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہے۔ میثاق معیشت کی طرف بڑھنا اچھی بات ہے لیکن جب میں کہتا تھا کہ یہ ڈیل اور ڈھیل مانگ رہے ہیں تو کوئی یقین نہیں کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کہتے ہیں میری گرفتاری سے کاروباری افراد خوفزدہ ہیں اور اس کے برعکس کاروباری افراد چاہتے ہیں کہ کرپٹ لوگ گرفتار ہوں، دوسری طرف آصف زرداری کو قید میں جو سہولیات حاصل ہیں وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی نہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان میں وراثتی لڑائی جاری ہے، ایک شہباز مسلم لیگ اور دوسری نواز مسلم لیگ ہیں تاہم میری اور شہباز شریف کی ایک ہی پارٹی ہے۔ انہوں نے نواز شریف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اس مقام پر ا ن کی بیٹی نے پہنچایا ہے اور نواز شریف کو جو بیماری ہے اس کا علاج پاکستان میں ممکن ہی نہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ ایم ایل ون اور نالہ لئی کے منصوبوں کے بعد سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ 3 جولائی کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 800601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش