0
Thursday 20 Jun 2019 18:57

ڈاکٹر سید منصور سرور یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر سید منصور سرور یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر مقرر
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (پی یو آئی ٹی) کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سید منصور سرور کو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر سید منصور سرور کی تقرری کی منظوری دے دی۔ پاکستان کے تعلیمی نظام کا یہ المیہ ہے کہ یہاں اعلیٰ سطح کی تقرریاں میرٹ اور قابلیت کی بنا نہیں بلکہ اقرباء پروری کے تحت کی جاتی ہیں۔ جس کے پیچھے کئی سیاسی عوامل بھی کار فرما ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا تعلیمی نظام ترقی کی بجائے پستی کی طرف جا رہا ہے۔ یہ نئے پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کا تعلیمی نظام بہتری کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ جس میں افسران اور اساتذہ کو محض منظور نظر ہونے کے ناطے عہدے نہیں دیئے جائیں گے۔ اسی سوچ کے پیش نظر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر سید منصور سرور کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ ڈاکٹر سرور نے آﺅوا سٹیٹ یونیورسٹی سے 1985 میں کمپیوٹر انجینئرنگ میں ماسٹر جبکہ 1988 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کے پاس امریکہ، کویت اور پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 31 سالہ تدریسی تجربہ ہے۔ جس میں انہوں نے چار سال یونیورسٹی آف پورٹ لینڈ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے فرائض بھی انجام دیئے جبکہ وہ  لمز میں کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 800605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش