0
Thursday 20 Jun 2019 19:19

ایم ڈبلیو ایم سینٹرل پنجاب کی 12رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم سینٹرل پنجاب کی 12رکنی کابینہ کے ناموں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ سینٹرل پنجاب کی کابینہ کے 12اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، ان اراکین کے عہدوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں علامہ عبدالخالق اسدی جن 12راکین کے ناموں کا اعلان کیا ہے، ان میں حجت السلام والمسلمين امجد حسین جعفری امام جمعہ گوجرانوالہ، چوہدری ممتاز حسین گوندل آف کمالیہ، چوہدری حاجی مشتاق حسین ورک آف نوشہرہ ورکاں، مظاہر شگری، سید حسن رضا نقوی لاہور، تہور عباس سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان، انیس عباس زیدی آف چینوٹ، سید انوار الحق زیدی اوکاڑہ، حسین شہزاد، سید حسن رضا کاظمی شیخوپورہ، سید حسین زیدی لاہور اور منتظر مہدی آف گوجرانوالہ شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 800617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب