QR CodeQR Code

خیبرپختوںخوا، 20  ہزار سے زائد تنخواہ، گریڈ 7 کے سرکاری ملازم پر بھی انکم ٹیکس عائد

20 Jun 2019 19:30

میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 ہزارسے زیادہ اور 50 ہزارسے کم ماہانہ آمدنی کے حامل افراد کو 1200 روپے جبکہ 50 ہزار سے زیادہ اور ایک لاکھ سے کم ماہانہ آمدنی پر 1500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے 20 ہزار سے زائد آمدنی اور گریڈ 7 یا زیادہ کے سرکاری ملازمین پر بھی انکم ٹیکس عائد کردیا۔ خیبرپختونخوا فنانس بل 2019 کے مطابق نئے ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی 2019 سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 ہزارسے زیادہ اور50 ہزارسے کم ماہانہ آمدنی کے حامل افراد کو1200 روپے جبکہ 50 ہزار سے زیادہ اور ایک لاکھ سے کم ماہانہ آمدنی پر 1500 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔ اسی طرح وفاقی اور صوبائی حکومت کے گریڈ 7 تا 22 کے ملازمین کو 6 مختلف سلیب کے تحت ایک ہزار تا 3 ہزار ٹیکس دینا ہوگا۔ فنانس بل کے مطابق 10 سے زائد ملازمین کے حامل پرائیویٹ کلینک یا ہسپتال پر 15000روپے سروس ٹیکس کے علاوہ نجی شعبے کے تعلیمی اداروں، ہسپتال، فٹنس سینٹرز، زراعت اور اشتہارات پر بھی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 800623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800623/خیبرپختوںخوا-20-ہزار-سے-زائد-تنخواہ-گریڈ-7-کے-سرکاری-ملازم-پر-بھی-انکم-ٹیکس-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org