QR CodeQR Code

اسلامی بینکاری کے تحت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ

20 Jun 2019 22:13

جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ملک میں اسلامی بینکاری کی صنعت کی سرمایہ کاری میں 19.9 فیصد (102 ارب روپے) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد جنوری تا مارچ کے دوران اسلامی بینکنگ صنعت کی سرمایہ کاری کا حجم 617 ارب روپے ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کے دوران ملک میں اسلامی بینکاری کے تحت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ملک میں اسلامی بینکاری کی صنعت کی سرمایہ کاری میں 19.9 فیصد (102 ارب روپے) کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد جنوری تا مارچ کے دوران اسلامی بینکنگ صنعت کی سرمایہ کاری کا حجم 617 ارب روپے ہوگیا۔ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اسلامی بینکنگ صنعت کی سرمایہ کاری کا حجم 515 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں اسلامی بینکاری کے تحت فنانسنگ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ توانائی کی پیداوار و ترسیل اورٹیکسٹائل کے شعبوں میں زیادہ فنانسنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 800639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800639/اسلامی-بینکاری-کے-تحت-مختلف-شعبوں-میں-سرمایہ-کاری-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org