QR CodeQR Code

حکومت نے بجٹ میں بندر بانٹ کے علاوہ کچھ نہیں کیا

اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کیبعد پی ایس ڈی پی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے، اختر حسین لانگو

20 Jun 2019 23:25

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پبلک اکؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ 2019-20ء کے پی ایس ڈی پی کا حال بھی وہی ہوگا جو پی ایس ڈی پی 2018-19ء کا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صوبے کے ترقیاتی فنڈز پر کٹ لگایا گیا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد پی ایس ڈی پی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ حکومت نے بجٹ میں بندر بانٹ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ اپوزیشن کے حلقوں اور تجاویز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔ حکومت نے آخری وقت تک بندر بانٹ کی، جس کی وجہ سے اسمبلی کا اجلاس بھی تاخیر کا شکار ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اختر حسین لانگو نے مزید کہا کہ 2019-20ء کے پی ایس ڈی پی کا حال بھی وہی ہوگا جو پی ایس ڈی پی 2018-19ء کا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صوبے کے ترقیاتی فنڈز پر کٹ لگایا گیا ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ بجٹ میں اپوزیشن کے حلقوں کو نظر انداز کرکے حکومت نے آپس میں بندر بانٹ کی ہے اور یہ بندر بانٹ اسمبلی کے اجلاس کے شروع ہونے کے مقررہ وقت سے 3 گھنٹے بعد تک بھی جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اپوزیشن جماعتیں مشاورت کے بعد پی ایس ڈی پی کو عدالت میں چیلنج کریں گی۔
 


خبر کا کوڈ: 800644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800644/اپوزیشن-جماعتوں-سے-مشاورت-کیبعد-پی-ایس-ڈی-کو-ہائیکورٹ-میں-چیلنج-کرینگے-اختر-حسین-لانگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org