QR CodeQR Code

جموں و کشمیر میں ماحول محفوظ ہے، بھارت

21 Jun 2019 09:22

صدر جمہوریہ ہند کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ریاست کے اندر جو پرامن بلدیاتی، پنچایتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے ان سے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں مزید تقویت ملی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے لئے ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے سبھی ضروری اقدامات کے لئے وعدہ بند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت انتہائی جاں فشانی کے ساتھ جموں و کشمیر میں رہائش پذیر عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ صدر جمہوریہ ہند کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ریاست کے اندر جو پرامن بلدیاتی، پنچایتی اور پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے ان سے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں مزید تقویت ملی ہے۔


خبر کا کوڈ: 800650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800650/جموں-کشمیر-میں-ماحول-محفوظ-ہے-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org