QR CodeQR Code

سیاحت کیلئے بجٹ میں مناسب فنڈز نہیں رکھے گئے، سردار عتیق

21 Jun 2019 09:59

عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ایم سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کو قدرت نے بے پناہ وسائل اور سیاحت کے بہترین مقامات سے نوازا ہے مگر درست منصوبہ بندی نہ ہونے سے قدرت کے اس تحفے سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔


اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے سیاحت کو صنعت کا درجہ دینے کے لئے بجٹ میں خاطر خواہ منصوبہ بندی کی اور نہ ہی مناسب فنڈز رکھے ہیں جس سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ سیاحت حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے بجٹ میں سیاسی اور عوامی جھلک نظر نہیں آئی۔ وہ گزشتہ روز پیرچناسی کے سیاحتی مقام پر مسلم کانفرنس کے ضلعی سیکرٹری جنرل و امیدوار اسمبلی سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ کی طرف سے دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزادکشمیر کو قدرت نے بے پناہ وسائل اور سیاحت کے بہترین مقامات سے نوازا ہے مگر درست منصوبہ بندی نہ ہونے سے قدرت کے اس تحفے سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔


خبر کا کوڈ: 800655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800655/سیاحت-کیلئے-بجٹ-میں-مناسب-فنڈز-نہیں-رکھے-گئے-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org