0
Friday 21 Jun 2019 11:32

گلگت بلتستان کا بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ

گلگت بلتستان کا بجٹ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا آئندہ مالی سال کا 62 ارب 95 کروڑ 77 لاکھ 35 ہزار روپے بجٹ پیش کر دیا گیا، تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ جبکہ گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ حاجی اکبرتابان نے آئندہ مالی سال کا بجٹ گلگت بلتستان اسمبلی میں پیش کر دیا جس میں سے 17 ارب 40 کروڑ ترقیاتی سکیموں جبکہ 37 ارب 71 کروڑ 27 لاکھ 47 ہزار روپے غیرترقیاتی کاموں، 6 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ روپے گندم سبسڈی کی مد میں، ایک ارب 80 کروڑ روپے گندم محصولات کی مد میں مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو سرکاری ملازمین کا احساس ہے اس لئے سکیل ایک سے سکیل 16 تک کے ملازمین کی جاری بنیادی تنخواہ میں 12 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 20 کے ملازمین کی جاری تنخواہ میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سکیل ایک تا 5 بشمول کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کو گلگت بلتستان ویدر پالیسی کے تحت دی جانے والی رقم میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، معذورملازمین کو یکم جولائی 2019ء سے 2 ہزار روپے ماہانہ کی بنیاد پر سپیشل کنوینس الائونس دیا جائے گا۔ جبکہ ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں یکم جولائی 2019ء سے دس فیصداضافہ کیاجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 800672
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش