QR CodeQR Code

ایف آر بنوں اور باجوڑ میں دھماکے، 2 افراد جاں بحق

21 Jun 2019 12:41

آج صبح ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں فلک ناز نامی شخص جاں بحق اور گل نور نامی شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ سابقہ ایف آر بنوں کے علاقے گربز میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے بم سڑک کے کنارے واقع ایک دوکان کے دیوار کے ساتھ نصب کیا تھا۔ آج صبح ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں فلک ناز نامی شخص جاں بحق اور گل نور نامی شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب گذشتہ شب باجوڑ میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے کے نتیجے میں طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب غلجو کمانگرہ میں نامعلوم افراد نے حاجی پیروز گل کے گھر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں 16 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ حملے میں جاں بحق ہونے والا جماعت ہفتم کا طالب علم تھا۔


خبر کا کوڈ: 800690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800690/ایف-آر-بنوں-اور-باجوڑ-میں-دھماکے-2-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org