0
Friday 21 Jun 2019 12:44

ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کے مزید 5 اراکین کے ناموں کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کے مزید 5 اراکین کے ناموں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دوسرے مرحلے میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ میں شامل مزید 5 اراکین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سال 2019ء تا 2022ء کیلئے بزرگ عالم دین اور آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر علامہ سید غلام شبیر بخاری کو مرکزی سیکرٹری امور تنظیم سازی، علامہ مقصود ڈومکی کو مرکزی ترجمان، سید حسین شاہ کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ملک اقرار حسین کو مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی کو مرکزی سیکرٹری روابط کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی کابینہ میں نامزد نئے اراکین کو شمولیت پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان شاء اللہ تمام اراکین کابینہ پہلے سے زیادہ لگن اور تندہی کے ساتھ ملت تشیع کی خدمت اور ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 800692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش