QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد

21 Jun 2019 13:01

پاک فوج کے جوان انتخابی عملہ کی تربیت گاہوں کی حفاظت کرینگے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی، ترسیل، انتخابی نتائج پاک فوج کی سکیورٹی میں ہونگے جبکہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کیلئے پاک فوج کی اضافی نفری ریزرو رکھی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کی سکیورٹی پاک فوج کے سپرد کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے موقع پر پاک فوج تعینات کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں ہوگا۔ قبائلی اضلاع کے حلقوں کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔ پاک فوج کے جوان انتخابی عملہ کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاک فوج پرنٹنگ پریس پر 5 جولائی سے تعینات ہوگی اور پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز پر 18 تا 21 جولائی تک تعینات رہیں گے۔ پاک فوج کے جوان انتخابی عملہ کی تربیت گاہوں کی بھی حفاظت کریں گے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی، ترسیل، انتخابی نتائج پاک فوج کی سکیورٹی میں ہوں گے جبکہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے کیلئے پاک فوج کی اضافی نفری ریزرو رکھی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 800694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800694/قبائلی-اضلاع-میں-انتخابات-کی-سکیورٹی-پاک-فوج-کے-سپرد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org