QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں بیک وقت پولیو کے 3 کیسز سامنے آگئے

21 Jun 2019 13:05

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں برس اب تک ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 27 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے 21 کیسز صرف خیبر پختونخوا میں سامنے آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع سے بیک وقت پولیو سے متاثرہ بچوں کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بیک وقت 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور رواں برس اب تک ملک میں مجموعی طور پر 27 جبکہ صرف خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوچکی ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا کے جن 3 اضلاع میں پولیو کیسز سامنے آئے ہیں ان میں بنوں، لکی مروت اور تورغر شامل ہے، بنوں کے علاقہ سیدگئی یو سی تختی، تحصیل وزیر میں 21 ماہ کی بچی، تورغر کے علاقے گگیانی، یو سی ہرنیل تحصیل جبہ سے 10 ماہ کا بچہ جبکہ لکی مروت کے علاقے جدید ماماخیل، تحصیل سرائے نورنگ کے 15 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں برس اب تک ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 27 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے 21 کیسز صرف خیبر پختونخوا میں سامنے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 800695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800695/خیبر-پختونخوا-میں-بیک-وقت-پولیو-کے-3-کیسز-سامنے-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org