QR CodeQR Code

ناصر شاہ رشوت لینے کیلئے تولیہ باندھ کے باتھ روم سے باہر آ جاتا ہے

پی پی رہنماؤں کی کرپشن کے ثبوت مہیا کرنے کی پیشکش کرنیوالا سرکاری ملازم بیدردی سے قتل

سینئر رہنماؤں کی کرپشن کے پے آرڈر اور چیک میرے پاس موجود ہیں، مقتول کا ویڈیو بیان

21 Jun 2019 14:05

ویڈیو بیان میں اس شخص نے یہ بھی کہا کہ سید ناصر شاہ رشوت لینے کے لیے باتھ روم سے تولیہ باندھے ہوئے بھی باہر نکل آتا ہے۔ اس شخص نے الزام لگاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جعفر شاہ میرے ساتھ پان کی تھیلی پانچ سو روپے میں بیچا کرتا تھا مگر آج وہ کہاں گیا،کیا اس سے پوچھا جا سکتا ہے کہ اس کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کئی بار سیاستدانوں کے راز افشاں کرنے اور ان کا کچا چٹھا بیان کرنے کے لیے کئی لوگوں نے زبان کھولی مگر یا تو انہیں جھوٹے کیسز میں پھنسایا گیا، فیملی ممبرز اغوا کرکے بلیک میل کیا گیا یا پھرناگزیر حالات میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کچھ ایسا ہی اب کی بار بھی ہوا ہے۔ سندھ میں ایک ادھیڑ عمر سرکاری ملازم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جس کے قتل کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔ البتہ اس شخص کی ایک ویڈیو ضرور سامنے آئی ہے جو کہ کچھ عرصہ قبل وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں مقتول نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماﺅں پر رشوت خوری کے الزام لگائے تھے۔ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ اس کے پاس سبھی سینئر راہنماﺅں کے خلاف رشوت کے ثبوت ہیں اور اس کے پاس ان کے نام کے پے آرڈر اور چیک موجود ہیں۔ مقتول نے اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پیپلز پارٹی کا سچا جیالا ہوں میں آپ کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی میں بھی شریک ہوا تھا۔ آپ انکوائری کرو میں آپ کو ثبوت دوں گا، آپ کی پارٹی کے سینئر رہنما جن میں آغا سراج درانی، ناصر شاہ، شرجیل میمن اور جعفر خواجہ جیسے لوگ کسی بھی افسر کی تعیناتی کا پچاس لاکھ روپے لیتے ہیں۔

ویڈیو بیان میں اس شخص نے یہ بھی کہا کہ سید ناصر شاہ رشوت لینے کے لیے باتھ روم سے تولیہ باندھے ہوئے بھی باہر نکل آتا ہے۔ اس شخص نے الزام لگاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جعفر شاہ میرے ساتھ پان کی تھیلی پانچ سو روپے میں بیچا کرتا تھا مگر آج وہ کہاں گیا،کیا اس سے پوچھا جا سکتا ہے کہ اس کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا۔ اس شخص نے بتایا تھا کہ میں 93 سے سندھ کی لوکل گورنمنٹ میں ملازم ہوں میں نے جب بھی ان سیاستدان کی کرپشن کے خلاف بولنے کی کوشش کی تو میرے خلاف نیب میں انکوائریاں کرائی گئیں مگر الحمداللہ اب تک 14 انکوائریاں ہوئیں اور میں ہر انکوائری میں بے گناہ ثابت ہوا۔ انہوں نے بلاول سے کہا کہ جعفر خواجہ نے مجھے اغوا کیا جس کے خلاف میں نے ایف آئی آر بھی درج کرا رکھی ہے۔ ویڈیو میں بیان دینے والے شخص نے کہا کہ اگر آپ مجھے کہیں گے تو میں ان لوگوں کے خلاف ثبوت بھی فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بھٹو بنو گے تو کامیاب ہو جاﺅ گے اور اگر زرداری بنو گے تو گئی بھینس پانی میں۔ سچ بیان کرنے اور ان کرپٹ سیاستدانوں کو کچا چٹھا بیان کرنے والے شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا اور تاحال ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے اس قتل کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ 


خبر کا کوڈ: 800704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800704/پی-رہنماؤں-کی-کرپشن-کے-ثبوت-مہیا-کرنے-پیشکش-کرنیوالا-سرکاری-ملازم-بیدردی-سے-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org