0
Friday 21 Jun 2019 14:49

آصف زرداری کو بینظیر بھٹو کا مشن جاری رکھنے پر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بلاول

آصف زرداری کو بینظیر بھٹو کا مشن جاری رکھنے پر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بلاول
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو شہید بی بی کا مشن جاری رکھنے کی پاداش میں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو کو ان کی 66 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو دھرتی کی عظیم بیٹی تھی، وہ اب پاکستان کی روشن و بینظیر پہچان ہیں، وہ آخری گھڑی تک عوام کے حقوق اور پاکستان کی سربلندی کے لئے جدوجہد کرتی رہیں، وہ زندگی بھر عزم، حوصلے اور صبر کے ساتھ اپنے مشن پر کاربند رہیں، شہید بی بی کا مشن پاکستان میں جمہوری نظام اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل تھا، اُن کا مشن درحقیقت قائدِاعظم کے افکار کی روشنی میں شہید بھٹو کا مشن تھا لیکن دو بار منتخب ہونے کے باوجود شہید بی بی کی عوامی حکومت کو چلنے نہیں دیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشکلات کے باوجود انہوں نے اداروں کی مضبوطی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے اقدامات اٹھائے، شہید بی بی نے وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا، پیپلز پارٹی شہید بینظیر بھٹو کے مشن پر سختی سے کاربند ہے جب کہ سابق صدرِ آصف زرداری کو شہید بی بی کا مشن جاری رکھنے کی پاداش میں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 800712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش