QR CodeQR Code

مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا، مولانا علیم الدین شاکر

21 Jun 2019 17:36

جے یو آئی (س) لاہور کے امیر کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کو اب تک ریلیف دینے میں ناکام رہیں اور ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے ان سے حکومتی نظام نہیں چل رہا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار معاشی طور پر کمزور ممالک میں اپنی پالیسیاں آگے بڑھا رہا ہے اور تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے دنیا کی کوئی طاقت ناموس رسالت ۖ کے قانون کو ختم نہیں کروا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) ضلع لاہور کے امیر مولانا قاری علیم الدین شاکر نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے  اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سودی نظام کا خاتمہ ممکن بنانے اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے اسلام کا معاشی نظام رائج کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان حکومت کو بہا لے جائے گا، حکومتی وزرا نااہل اور ناتجربہ کار ہیں۔ مہنگائی سے تنگ آئے ہوئے قوم کا غصہ کسی بڑے طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے، اس لئے حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہنگامی اور انقلابی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات و دیگر اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو اب تک ریلیف دینے میں ناکام رہیں اور ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے ان سے حکومتی نظام نہیں چل رہا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار معاشی طور پر کمزور ممالک میں اپنی پالیسیاں آگے بڑھا رہا ہے اور تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے دنیا کی کوئی طاقت ناموس رسالت ۖ کے قانون کو ختم نہیں کروا سکتی۔


خبر کا کوڈ: 800758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800758/مدینہ-جیسی-ریاست-بنانے-کیلئے-مہنگائی-کو-کنٹرول-کرنا-ہوگا-مولانا-علیم-الدین-شاکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org