0
Friday 21 Jun 2019 18:06

صدر مرسی کو ایک عرصے سے زہر دیا جا رہا تھا، ذکراللہ مجاہد

صدر مرسی کو ایک عرصے سے زہر دیا جا رہا تھا، ذکراللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے مصر کے پہلے منتخب عوامی صدر محمد مرسی کی کمرہ عدالت میں موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کیلئے منتخب جمہوری صدر مرسی کا تختہ اُلٹ کر اور انہیں قید و بند میں رکھ کر بدترین تشد د کا نشانہ بنانے والا ڈکٹیٹر جنرل سیسی پوری امت مسلمہ کا مجرم ہے۔ صدر مرسی ایک عظیم انسان ہونے کیساتھ انجینئر، پی ایچ ڈی، ناسا کے سائنس دان اور حافظ قرآن تھے مگر ان کا جرم ایک سچا مسلمان ہونا ٹھہرا۔ انہوں نے اپنے عرصہ صدارت میں صرف ایک سال میں ہی مصر اور عالم اسلام کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کیے جس سے دنیا بھر کی لادینی قوتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور پھر عالمی سازش کے تحت مصر کی عوامی حکومت کو ختم کر کے ڈکٹیٹر جنرل سیسی کو مصر کی عوام پر مسلط کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مرسی کو جیل کے اندر قید تنہائی میں رکھا گیا، علاج معالجہ کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی۔

ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق انہیں کچھ عرصہ سے مخصوص مقدار میں زہر کھانے میں دیا جا رہا ہے تھا جو ان کی شہادت کی وجہ بنا۔ ذکر اللہ نے مزید کہا کہ مصر کی عوام پر ظلم اور جبر جرنل سیسی کے ماتھے پر ایک بد نما داغ ہے۔ لوگوں کی آواز کو دبا کر ان زیادہ دیر غلام نہیں بنایا جا سکتا۔ جنرل سیسی نے مصری عوام پر ظلم و بربریت کر کے مصر کے فرعونوں کی یاد تازہ کر دی ہے۔ کمرہ عدالت میں ڈاکٹر مرسی کا سفاک قتل جس کا ذمہ دار مصر کا ڈکٹیٹر جنرل سیسی ہے جسے تاریخ معاف نہیں کریگی۔ ذکر اللہ مجاہد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ عظیم لیڈر ڈاکٹر مرسی کی کمرہ عدالت میں وفات پر مصر کی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کروائے اور اس معاملے کو او آئی سی کے اجلاس میں اُٹھا جائے اور ڈاکٹر مرسی کی وفات پر مکمل تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 800761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش