QR CodeQR Code

ملکی خوشحالی اور استحکام کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، خرم نواز گنڈاپور

21 Jun 2019 18:16

پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس میں بیک وقت مذہبی، اخلاقی، تعلیمی، سماجی اور سیاسی کاموں میں شریک ہو کر نوجوان ملک و قوم کی بہترین خدمت کر سکتے ہیں، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کے امن و محبت کو عام کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، اخلاق، کردار، محبت، امن علم منہاج القرآن یوتھ لیگ کا طرہ امتیاز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک کی خوشحالی اور استحکام کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، نوجوان ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، منہاج القرآن یوتھ لیگ قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شانہ بشانہ اصلاح معاشرہ، قیام امن اور تعمیر وطن کی جدوجہد میں شریک ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس میں بیک وقت مذہبی، اخلاقی، تعلیمی، سماجی اور سیاسی کاموں میں شریک ہو کر نوجوان ملک و قوم کی بہترین خدمت کر سکتے ہیں، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کے امن و محبت کو عام کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، اخلاق، کردار، محبت، امن علم منہاج القرآن یوتھ لیگ کا طرہ امتیاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی قیادت میں آئے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاءون میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر منصور قاسم اعوان، محمد ذیشان اور محسن شہزاد بھی موجود تھے۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے ہمیشہ امن ،محبت اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کی جدوجہد کی ہے، منہاج القرآن یوتھ لیگ ایک ایسا پرامن پلیٹ فارم ہے جس میں شامل ہو کر نوجوان تعمیر وطن کی عظیم جدوجہد اور معاشرے کی اصلاح کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ہر زندہ قوم تحریک اور نظریہ نوجوانوں پر خصوصی توجہ دیتا ہے، افکار و نظریات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہمیشہ نوجوان طبقے نے ہی بنیادی کردار ادا کیا ہے، نوجوان بلند حوصلوں کے پیکر، جہد مسلسل اور جفا کشی کاعملی نمونہ ہوتے ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سٹڈی سرکل پیک کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کا یہ نصاب نوجوانوں کی فکری، نظریاتی، اخلاقی تربیت کیلئے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی چار کتابوں پر مشتمل ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اس اقدام کو خوب سراہا اور کہاکہ نوجوان طبقہ ملک و قوم کا سرمایہ اور کل آبادی کا 60 فیصد ہے، یقینا یہ نصاب نوجوانوں کی علمی، روحانی، اخلاقی اور تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 800762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800762/ملکی-خوشحالی-اور-استحکام-کیلئے-نوجوانوں-کو-کردار-ادا-کرنا-ہوگا-خرم-نواز-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org